آزاد کشمیر،خبیرپختونخوامیں بارش ٗکاغان میں برف باری

آزاد کشمیر،خبیرپختونخوامیں بارش ٗکاغان میں برف باری

اسلام آباد (این این آئی)آزاد کشمیر،خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں کہیں موسم سرما کی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا اورکہیں موسم ابرآلود رہا ٗلوگوں نے سردی سے بچنے کیلئے گرم مشروبات کا استعمال شروع کردیا ہے۔کوٹلی آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا جبکہ گلگت بلتستان میں بابوسر ٹاپ ، نانگا پربت اور بٹو گاہ ٹاپ پر ہلکی برفباری ہوئی جبکہ گلگت ٗاسکردو اور استور سمیت مختلف شہروں میں کہیں کہیں موسم ابرآلود رہا ٗمانسہرہ کے بالائی علاقوں میں گزشتہ روز کی بارش کے بعد موسم انتہائی سرد ہوگیا ٗکاغان اور ناران سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں وقفے وقفے سے برفباری ہوتی رہی۔ایبٹ آباد ٗبنوںٗسوات سمیت مالاکنڈ ڈویڑن اور فاٹا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔شمال مشرقی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہا جبکہ یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر