ڈاکٹرعاصم سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد
کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری اور رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے،جمہوریت کی بحالی اور بقا ء کے لئے کارکنان اور قیادت نے جانوں کے نذرانے پیش کیے ۔2018کے انتخابات میں کراچی سمیت پورے سندھ سے کلین سوئپ کریں گے۔وہ ہفتہ کو پیپلزمیڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پرپیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی ،راشد ربانی اوردیگربھی موجود تھے۔اس موقع پرجماعت اسلامی کورنگی کے سابق رہنما اسلم مجاہد کے صاحبزادوں محمد اسد مجاہد،خرم مجاہد، فہد مجاہد سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے 30سے زائد کارکنان میر تیمور،افضل ،الیاس خان، عمران اسلم ،اورنگزیب اور دیگر شامل ہیں نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔سعید غنی نے کہاکہ ڈاکٹرعاصم میرے لئے قابل احترام ہیں،ان سے ہمارے اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔