سپریم کورٹ کی جانب سے پیر کو ہونے والے مقدمات کی کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ کی جانب سے پیر کو ہونے والے مقدمات کی کاز لسٹ جاری

اسلام آباد (آن لائن ) سپریم کورٹ میں پیر سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے پانچ بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے ، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق پہلا بنچ چیف جسٹس میان ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس طارق مسعود اور جسٹس فیصل عرب،دوسرا بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل ،تیسرا بنچ جسٹس اعجا افضل خان کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر ،چوتھا بنچ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس اعجازالاحسن پر مشمل ہوگا جبکہ پانچوا ں بنچ جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل ہوگا جبکہ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا دو رکنی بنچ 23نومبر کو پانامہ سکینڈل کی زد میں آنے والے دیگر 436افراد کیخلاف کارروائی کے حوالے سے امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور معروف قانون دان اسد ایڈووکیٹ کی درخواستوں کی سماعت کرے گا جبکہ جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نوکری سے برطرف ہونے والی نیب کی ڈائریکٹر جنرل آگاہی عالیہ رشید کی درخواست کی بھی سماعت کرے گا ۔

مزید : صفحہ آخر