عائشہ گلالئی کیخلاف عمران خان کے ہتک عزت کے دعوے کی سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں عمران خان پر عائشہ گلالئی کے الزامات کے خلاف ہتک عزت کے دائردعوے کی سماعت ہوئی جبکہ عائشہ گلالئی کی جانب سے عمران خاں،پرویز خٹک اور جہانگیر ترین کو عدالت میں طلب کرنے کی درخواست جمع کروا دی گئی ہے ،فاضل جج نے کیس کی مزید سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء جاوید بدر نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان، جہانگیر ترین اوروزیر اعلی کے پی کے پرویز خٹک پرا لزامات کے خلاف عائشہ گلالئی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کر رکھا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عائشہ گلالئی نے الزامات کے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے، لہذاعدالت عائشہ گلالئی کو اپنے الزامات پر معافی مانگنے اور 30 ملین روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔