نوجوان نسل معاشرے کی بہتری کیلئے کرداراداکرے: نیو ل چیف

نوجوان نسل معاشرے کی بہتری کیلئے کرداراداکرے: نیو ل چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد( ما نیٹر نگ ڈیسک) نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل معاشرے کی بہتری کیلئے بھی کرداراداکرے,علمی افرادی قوت کے ا ضافے میں بحریہ یونیورسٹی کاکردارقابل تعریف ہے. ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اسلام آبادکے جناح کنونشن سنٹر میں بحریہ یونیورسٹی کے 18واں کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی کا کہنا تھا کہ ابھی تو آپ لوگوں کا سفر شروع ہوا ہے ،ابھی آپ کو بہت کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یونیورسٹی نے آپ کو وہ تمام علوم سے ہمکنار کروایاہو گا جس کی ضرورت آپ کو مستقبل قریب میں پڑے گی۔نیول چیف کا کہنا تھا کہ علمی افرادی قوت کے ا ضافے میں بحریہ یونیورسٹی کاکردارقابل تعریف ہے۔نیول چیف ایڈمرل ظفرمحمودعباسی اسلام آباد میں بحریہ یونیورسٹی کے 18واں کانوکیشن کے مہمان خصوصی تھے،نیول چیف نے طلباوطالبات میں میڈلزاوراسنادتقسیم کیں۔
نیو ل چیف

مزید :

صفحہ آخر -