ملک کو اسحاق ڈار کی نہیں فل ٹائم وزیر خزانہ کی ضرورت ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

ملک کو اسحاق ڈار کی نہیں فل ٹائم وزیر خزانہ کی ضرورت ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سہون(این این آئی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار وطن واپس نہیں آرہے جب کہ معاملات جوں کے توں پڑے ہیں اس لئے ملک کو فل ٹائم وزیرخزانہ کی ضرورت ہے۔ہفتہ کو سہون میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے اتحاد سے دلی خوشی ہوئی تھی اور مجھے لگ رہا تھا کہ اب یہ دونوں مل کر صوبے بالخصوص کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے متحد ہوگئے ہیں اب صوبے میں بہتری آئے گی لیکن اتحاد صرف 24 گھنٹے ہی رہا اور پہلے سے زیادہ سنگین الزامات کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کا اتحاد ٹوٹتے ہی دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ایک دوسرے پر الزام تراشی شروع کردی اور ساتھ ہی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے نئے صوبے کے مطالبے کا پرانا راگ الانپا شروع کردیا لیکن ہم واضح کررہے ہیں کہ سندھ کی تقسیم کسی صورت ممکن نہیں سندھ کا ہر شہری صوبے کی حفاظت کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دے گا۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ملک کو اسحاق ڈار کی نہیں فل ٹائم وزیرخزانہ کی ضرورت ہے، اسحاق ڈار وطن واپس نہیں آپارہے اور ملکی معیشت کے تمام معاملات رکے ہوئے ہیں جنہیں آگے بڑھانا ہے وزیرخزانہ کو چاہئیے کہ وہ ملک واپس آئیں اور عدالتوں کا سامنا کریں اور وزارت خزانہ کا منصب کسی ذمہ دار بندے کو سونپا جائے۔سہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کی تحقیقات میں پیش رفت کے حوالے سے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ سانحہ سہون کا معاملہ حل کرنے کے لئے میں نے ذاتی دلچسپی لی اور کیس کے حل کے لئے تمام اداروں سے مدد لی گئی، سانحہ میں ملوث تقریبا تمام ملزمان یا تو گرفتار ہوچکے یا مارے گئے ہیں صرف ایک یا دو دہشت گرد ہیں جنہیں جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ

مزید :

صفحہ آخر -