اسحاق ڈار ملکی معیشت بیمار کرکے خود مریض بن گئے ،تحریک انصاف

اسحاق ڈار ملکی معیشت بیمار کرکے خود مریض بن گئے ،تحریک انصاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہاہے کہ پاکستان واپس نہیں آنا’’ ڈھونڈ لو نیا وزیر خزانہ‘‘ اسحاق ڈار پاکستان کی معیشت کو بیمار کرکے خود بیمار ہوگئے ہیں،سب سے بڑا دھوکے باز مستعفی ہو گیا ہے، پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ بہت دیر کی مہرباں آتے آتے، اسحاق ڈار اب بھی استعفیٰ نہ دیتے تو کیا کرتے۔ہفتہ کو اسحاق ڈار کے استعفے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ’’پاکستان واپس نہیں آنا‘‘ ڈھونڈ لو نیا وزیر خزانہ‘‘اسحاق ڈار پاکستان کی معیشت کو بیمار کرکے کہہ رہے ہیں،میں خود بیمار ہوں، تحقیق کرنا ہوگی کہ اسحاق ڈار زیادہ بیمار ہیں یا وہ پاکستان کی معیشت کو زیادہ بیمار کرگئے ہیں، نعیم الحق نے اپنے ردعمل میں کہاکہ سب بڑا دھوکے باز مستعفی ہوگیا ۔
تحریک انصاف