فریال تالپور سے اختلافات ڈاکٹرعاصم کی برطرفی کی وجہ بنے

فریال تالپور سے اختلافات ڈاکٹرعاصم کی برطرفی کی وجہ بنے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر عاصم حسین مرکزی قیادت سے بالا بالا سیاسی سرگرمیوں اور پارٹی عہدیداروں سے سرد مہری کے باعث زیرعتاب آ گئے۔فریال تالپور سے ناراضگی، سعید غنی سے اختلافات اور پارٹی قیادت سے بالا بالا فاروق ستار سے ملاقات مہنگی پڑی ہے اور انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ فریال تالپور سے ناراضگی ڈاکٹر عاصم کو مہنگی پڑی ہے۔ فرال تالپور سعید غنی کو کراچی ڈویژن کا صدر بنانا چاہتی تھیں۔ ڈاکٹر عاصم کے غیرفعال کردار نے فرال تالپور کی ناراضگی میں اضافہ کیا۔ سونے پہ سہاگہ ڈاکٹر عاصم کی فاروق ستار سے ملاقات بھی ہو گئی۔جمعہ کو بلاول بھٹو نے پریس ریلیز کے ذریعے ڈاکٹر عاصم کو عہدے سے ہٹایا۔