عوام یقین رکھیں سندھ میں نیا صوبہ نہیں بنے گا ،آغا سراج درانی

عوام یقین رکھیں سندھ میں نیا صوبہ نہیں بنے گا ،آغا سراج درانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی نے کہا ہے کہ نوازشریف بوکھلاہٹ کاشکارہیں انہیں ہماری گفتگوسمجھ نہیں آتی، ایم کیو ایم پاکستان کا بڑا بھی نیا صوبہ نہ بنا سکا تو یہ کیا بنائیں گے۔ہفتہ کومیڈیا سے گفتگو کرتے آغاسراج درانی نے کہاکہ حکومت فیض آباددھرناختم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے نئے صوبے کے مطالبے کے حوالے سے آغاسراج درانی نے نے کہاکہ سندھ میں کوئی نیا صوبہ نہیں بنے گا عوام یقین رکھیں، ایم کیو ایم پاکستان کابڑابھی نیاصوبہ نہ بناسکا تو یہ کیا بنائیں گے۔عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کی سیاست بنی گالہ اورنتھیاگلی کی سیاست ہے۔ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے اتحاد سے متعلق انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے خلاف کئی اتحاد بنے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔