عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں ،امیر مقام

عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں ،امیر مقام

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے مشیرو پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی صدر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہانشاء اللہ کل کے ایبٹ اباد کے جلسے سے ثابت ہوگا کہ عوام نوازشریف کیساتھ ہے۔ ہزارہ اور خصوصاََ ایبٹ اباد کے عوام کے جذبے سے لگ رہاہے کہ جلسہ تاریخی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلسہ گاہ کے دورے کے موقع پر کیا۔ کل ہونے والے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردارمہتاب احمد خان، سنیٹر پرویز رشید ، سنیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی، ممبر صوبائی اسمبلی سردا ر اورنگزیب نلوٹہ اور سنیٹر جاوید عباسی بھی موجود تھے۔

مزید : کراچی صفحہ اول