پی پی20سے چوہدری حیدرسلطان ہی کامیاب ہونگے،شاہد عباسی

پی پی20سے چوہدری حیدرسلطان ہی کامیاب ہونگے،شاہد عباسی

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کا ہنگامی اجلاس سٹی صدر شاہد عباسی کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا، جس میں میونسپل کونسلر حامد جمال، عامر زیدی، خاور انیس اوردیگر نے شرکت کی، اجلاس میں متفقہ طور پر طے کیا گیا کہ حلقہ پی پی بیس کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری حیدر سلطان کو کامیاب کرانے کیلئے بھرپور رابطہ مہم شروع کی جائے گی اور انشاء اللہ اللہ کی مدد سے حیدر سلطان بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے، شاہد عباسی نے بتایا کہ چکوال شہر کی پانچوں یونین کونسلوں سے جلسے منعقد کیے جائینگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر