چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی کی عبوری ضمانت منظور
کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کے 21 مقدمات میں سابق رکن قومی اسمبلی اور چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی کی 21 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی ہیں۔ کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو اشتعال انگیر تقریر کے 21 مقدمات سے متعلق ضلع وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی پیش ہوئے۔ ریحان ہاشمی نے سندھ ہائیکورٹ سے 21 مقدمات میں ضمانت لی تھی۔ ہائیکورٹ نے ریحان ہاشمی کو 4 روز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت نے ریحان ہاشمی کی 21 مقدمات میں فی کس 50 ہزار روہے کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔ متعلقہ عدالت نے بھی چیئرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی کی 25 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے ریحان ہاشمی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ ایم کیوایم رہنماؤں کے خلاف عزیزآباد، ملیر اور دیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔ مقدمات میں فاروق ستار، عامرخان، وسیم اختر، خواجہ اظہار نے حاصل کر رکھی ہے۔