آزادکشمیر میں فنڈز کی تقسیم منصفانہ بنائی گئی،سحرش قمر

آزادکشمیر میں فنڈز کی تقسیم منصفانہ بنائی گئی،سحرش قمر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(بیورورپورٹ)آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کی رکن چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے صنعت وحرفت محترمہ سحرش قمر نے کہا ہے کہ آزاد حکومت راجہ فاروق فاروق حیدر خان کی قیادت میں قائد پاکستان دلوں کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے ویژن کے مطابق آزاد خطہ کی تعمیر وترقی عوامی فلاح وبہبود کے ساتوں ساتھ تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مصروف عمل ہے۔تاریخ میں پہلی مرتبہ ترقیاتی سکیمیں زمین پر دکھائی دے رہی ہیں۔حکومتی گڈگورننس چیک اینڈ بیلنس میرٹ آئین وقانون کی بالادستی کے اثرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔آزاد کشمیر بھر میں ترقیاتی فنڈز کی منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تقسیم یقینی بنائی گئی ہے۔ترقیاتی سکیموں کے کرپشن بدعنوانی کے تمام دروازے بند کر دیئے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سدھنوتی کے علاقے منگ میں اپنے ترقیاتی فنڈز سے پختہ کیے جانے والے بازار اور گلیوں کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر انجمن تاجران منگ بازار عہدیداران سمیت دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے زعماء نے ممبر اسمبلی محترمہ سحرش کا شکریہ ادا کیا انہوں نے بازار گلیوں کی پختگی کیلئے فنڈز فراہم کیے۔مقررین نے کہا کہ منگ بازار، گلیوں کی پختگی پر آج تک کسی نے توجہ نہیں دی تاجر برادری آپ کی شکر گزار ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممبر اسمبلی سحرش قمر نے مزید کہا کہ فنڈز ان کے پاس پارٹی قیادت عوام کی امانت ہے جسمیں کبھی خیانت نہیں ہو گی۔اپنی جانب سے دیئے گئے فنڈز کے بہترین استعمال سے خوشی ہوتی ہے۔اس فنڈز سے عوام کو خاطر خواہ سہولیات میسر ہونگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر میں معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ترقیاتی سکیموں کے لیے مزید فنڈز بھی دیئے جائینگے۔