پنجاب اسمبلی ریکارڈ قانون سازی کی،رانا محمداقبال

پنجاب اسمبلی ریکارڈ قانون سازی کی،رانا محمداقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے ہفتے کی شام کو بتایا کہ گزشتہ ساڑھے چار سالوں میں پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ قانون سازی ہوئی ہے ۔اس عرصے میں 294 بل منظور کیے گئے ہیں جو کہ پنجاب اسمبلی کی تاریخ کا ایک منفرد ریکارڈ ہے۔ میرا عہدہ اس بات کا متقاضی ہے کہ کوئی سیاسی سوال نہ پوچھے جائیں۔مرحوم ایم پی اے چوہدری لیاقت علی خان میرے والد مرحوم رانا پھول محمدکے ساتھی تھے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ سپیکر نے چوہدری لیاقت کے صاحبزادوں چوہدری حیدر سلطان اور شہریار لیاقت سے اظہار تعزیت کیا۔ اس موقع پر جسٹس (ر) مظہر منہاس، محمد نواز کنگ، ملک خالد نوابی، خواجہ دانش تنویر اور دیگر زعما موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری لیاقت علی خان مسلم لیگ ن کا اثاثہ تھے اور ان کی وفات سے مسلم لیگ ن کو ناقا بل تلافی نقصان پہنچا ہے اور چوہدری لیاقت علی خان کا خلا پورا نہیں ہوسکے گا۔