حکومت بے گناہوں کے قتل کا نوٹس لیں ،ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی

حکومت بے گناہوں کے قتل کا نوٹس لیں ،ڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے تربت بلوچستان میں مزید پانچ مزدوروں کے بیہمانہ قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت بے گناہ لوگوں کے قتل کا نوٹس لیکر ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ملک میں غربت، بے روزگاری اور انسانی اسمگلنگ کی شرمناک صورتحال معاشی ترقی اور گڈ گورننس کے دعویدار حکمرانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ حکومتی نااہلی اورمہنگائی کرپشن و بڑھتی ہوئی بیروزگاری سے لوگ اپنے بچوں کی بھوک مٹانے کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈال کر یورپ سمیت بیرون ملک جانے کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ انسانی اسمگلر ان لوگوں کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ چند دن پہلے بھی اسی علاقے سے مزدوروی کیلئے جانے والے پنجاب سے وابستہ 15 افراد کی لاشیں ملیں تھی۔ اب یہ تازہ واقعہ نے پوری قوم کو سوگ میں مبتلا کردیا ہے۔ دشمن قوتیں مختلف سازشوں کے ذریعے پاکستان کی سالمیت پر حملہ آور ہیں۔ تازہ واقعہ سے وہ ایک طرف صوبوں کے عوام میں ایک دورسرے کے خلاف نفرت، سی پیک منصوبہ کو ناکام تو دوسری طرف بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ نفرتوں کا بیج بونے والے سازشی عناصر پر بھی کڑی نظر رکھے جوہمیں رنگ، نسل و علاقے کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر