کراچی ،ممتاز ادیب نذیر چنا کی 72ویں سالگرہ پر شام کا انعقاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ممتا ز ادیب، شاعر، دانشور اور محقق نذیر احمد چنا کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے اْن کے ساتھ ایک شام سینئرز سوسائٹی آف پاکستان اور منصور حلاج فاونڈیشن کی جانب سے نیز ایوان ثقافت، بلدیہ عظمی، کراچی کے تعاون سے فیضی رحمین آرٹ گیلری، میں منائی گئی۔ جس کی صدارت معروف سماجی شخصیت سید نسیم شاہ ایڈوکیٹ نے کی۔ جبکہ مہمان اعزازی انجمن ترقی پسند مْصنفین پاکستان، پنجاب شاخ کے سیکریٹری جنرل جاوید آفتاب تھے۔ اس موقع پر صاحب اعزاز نذیر احمد چنا نے مْلک کی سماچی اور سیاسی حالات و مسائل پر سیر حاصل گفتگو فرمائی۔ دیگر مقررین میں ، ایاز چانڈیو ایڈوکیٹ، معین مگسی ایڈوکیٹ، حیدر علی حیدر ایڈوکیٹ، سید سلیم احمد ایڈوکیٹ، محترمہ مہر جمالی، محترمہ شاہدہ کنول، محترمہ عمارہ ملک، سندھی ادبی سنگت کے امین مگسی اورلوک فنکار وغیرہ شامل تھے۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اور صاحب صدر نسیم شاہ ایڈوکیٹ کی طرف سے صاحب اعزازکو انْ کی نصف صدی کی خدمات پریادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ تقریب میں ایک قرداد کے ذریعے نذیر احمد چنا کو حقا ئق و واقعات کی روشنی میں دنیا کے کم عمر ترین لا ء گریجویٹ قرار دینے کے مطالبے کی حما یت کی گئی۔ اور ارباب اختیار اور عالت عالیہ سے اس مطالبہ کو منظور کرنے کی اپیل بھی گی گئی۔ تقریب میں نامور صحافی جلیس سلاسل، آرٹس کونسل کی لائبریری کمیٹی کے سینئر نائب صدر وقار زیدی اور دیگر معززین اور دوست احباب نے شرکت کی۔