ٹریفک حا دثات پر متحدہ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کااظہارتشویش

ٹریفک حا دثات پر متحدہ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کااظہارتشویش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کر اچی(اسٹاف رپورٹر)متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے شہر میں بڑھتے ہو ئے ٹریفک حا دثات پر اپنی گہری تشویش کا اظہا ر کر تے ہو ئے اپنے ایک بیان میں میں کہا کہ تر قیا تی منصبو ں کے نام پرشہر یو ں کی زند گی اجیرن بنا رکھی ہے اور ہیو ی ٹریفک 24گھنٹے شہر میں دندناتے پھر تے ہے اورمتعلقہ ادارو ں کے کا نو ں پر جوں تک نہیں رینگتی اس غفلت کے بعض گز شتہ روز نا دران با ئی پا س کے قریب تیز رفتار دمپر طلبا ء کی وین سے ٹکر ا گیا جس سے درجنو ں طلبا ء زخمی ہو ئے ۔ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے حکو مت سندھ سے مطا لبہ کیا کہ تر قیا تی منصوبے جلد مکمل کیے جا ئے جو غیر معمولی تا خیر کا شکار ہو گئے ہے اور اس مر کو یقینی بنا یا جا ئے کہ ٹریفک کے قوانین پر مکمل عمل درآمد کر تے ہو ئے ہیو ی ٹریفک جو ان کے مقررہ اوقات میں ہی شہر میں داخلے کی جا زت دی جا ئیں ۔