ہنگامہ آرائی کیس، میئر کراچی اور خواجہ اظہارپر فرد جرم عائد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ نے ہنگامہ آرائی کیس میں میئر کراچی وسیم اختر اور ایم کیو ایم رہنما اظہارالحسن پر چارج شیٹ عائد کردی ہے۔ہفتہ کوسٹی کورٹ میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر، ایم کیو ایم رہنما اظہارالحسن، ساتھی اسحاق و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی گئی۔ ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے گواہوں کو 11 دسمبر کو طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔