محنت کشوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں ، ز بیر رحمن

محنت کشوں کے قتل کی مذمت کرتے ہیں ، ز بیر رحمن

کراچی (پ ر)پاک کو ریا سا لیڈارٹی کمیٹی کے کنوینر ز بیر رحمن نے اپنے ایک بیان میں تربت میں مسلسل محنت کشوں کے قتل پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور انکے اہل خا نہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ز بیر رحمن نے کہا کہ محنت کش کہیں کا ہو ، وہ بلوچ ہو، پنجا بی ہو ، بنگا لی ہو یا اسرائیلی ،سب کے طبقا تی مفادات ایک ہیں ۔ کیا بلوچ ملا زمت کے لئے یوروپ اور امریکہ نہیں جا تے ؟ انھوں نے کہا کہ محنت کشوں کا قتل کر نے کا مقصد مزدور طبقے کو ایک دوسرے سے جدا کر نے کی مزموم سازش ہے ۔انھوں نے پا کستان کے مزدوروں سے اور کسانوں سے اپیل کی کہ وہ آپس میں متحد رہیں اور ہر سامراجی سازش کو نا کام بنا دیں ۔ انھوں نے حکو مت سے مطالبہ کیا کہ قا تلوں گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جا ئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر