علاج معالجہ کیس ،جے ایم بھٹو نئے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج کا مقدمہ میں جے ایم بھٹو کو نیا اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کردیا گیا۔ جی ایم بھٹو ایڈووکیٹ مقدمے میں سرکاری کی جانب سے پیروی کریں گے۔ ایڈوکیٹ ایاز تبیو کے مستعفی ہونے کے بعد جی ایم بھٹو ایڈووکیٹ اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کیا گیا ہے۔ ایاز تنیو ایڈووکیٹ نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا تھا۔