تربت میں مزید پانچ لاشیں ملنے پر زرداری کا اظہار تشویش

تربت میں مزید پانچ لاشیں ملنے پر زرداری کا اظہار تشویش

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے تربت میں دوسری بار پانچ افراد کی لاشیں ملنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ہفتے 15افراد کو اسی طرح بے دردی سے قتل کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ہوگیا ہے کہ ان واقعات کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائیں۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ان کے دکھ درد کو اچھی طرح سمجھتی ہے۔ انہوں نے مقتولین کی مغفرت کی بھی دعا کی۔

زرداری

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر