وزیر اعلیٰ کا اسمبلیاں توڑنے اور انتخابات کرانے کا مطالبہ غیر جمہوری ہے :جے یو آئی بنوں
بنوں( ڈسٹرکٹ رپورٹر)جے یو آئی بنوں نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے اسمبلیاں توڑنے اور نئے انتخابات کے مطالبے کو غیر جمہوری اقدام قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور تیسری قوت کے آنے کے امکانات کو پرویز خٹک کا خواب قرار دیا ہے اور30نومبر کو سپورٹس کمپلیکس بنوں میں قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن کی طرف سے اہم انکشافات کا اشار دیدیا ہے تاریخی مسجد حافظ جی بنوں سٹی میں 30نومبر کے سیرت المصطفیٰ کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں جے یو آئی سٹی ون کابینہ کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے رکن صوبائی اسمبلی اعظم خان درانی،ضلعی امیر قاری محمد عبداللہ،جنرل سیکرٹری حاجی محمد نیاز خان،ڈسٹرکٹ ممبر ملک حشمت علی خان،سٹی ون کے امیر حاجی محمد آیاز خان،جنرل سیکرٹری حاجی شیراز خان،نائب امیر حافظ محمد اسرار،حافظ مطیع الرحمن،پریس سیکرٹری قاسم خان،خزانچی عمران،رفیع اللہ اور دیگر عہدیداروں نے کہا کہ جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن نے موجودہ حالات کے حوالے سے 2013کے انتخابات میں انکشاف کیا تھا کہ صوبے میں غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے صوبے کے عوام پر ایسی پارٹی مسلط کی جارہی ہے جو کہ ملک میں محلوط نظام تعلیم لائیگی،پختون اور اسلامی تہذیب کا خاتمہ کریگی اور بچوں کو والدین سے باغی بنائیگی آج صوبے میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور وہ سب کچھ عملی طور پر سچ ثابت ہوگیا ہے ان اقدامات کا راستہ روکنے کیلئے قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن نے20نومبر کو میوہ خیل سورانی میں علماء کرام اور حفاظ کرام کا اجلاس طلب کیا ہے جبکہ30نومبر کو سپورٹس کمپلیس بنوں میں سیرت المصطفیٰ کانفرنس کا انعقاد کیا ہے جس میں وہ ملک کے خلاف ہونے والی اندرونی اور بیرونی سازشوں سے پردہ اٹھائیں گے لہذا کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں،دکانوں،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر جمیعت علماء اسلام کے جھنڈے اور بینرز لگائیں اور30نومبر کو بنوں شہر کو دلہن کی طرح سجائیں تاکہ قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن کو معلوم ہوسکے کہ بنوں کے عوام کے دلوں میں جے یو آئی اور علماء کرام کیلئے محبت کم نہیں ہوئی ہے بلکہ پہلے سے زیدہ بڑھ گئی ہے۔