پورن ،گھر میں آتشزدگی 3 کمرے راکھ کا ڈھیر بن گئے

پورن ،گھر میں آتشزدگی 3 کمرے راکھ کا ڈھیر بن گئے

پورن(نامہ نگار) کوزہ آوارئی میں بجلی شارٹ سرکٹ کیوجہ سے آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے 3کمروں پر مشتمل گھر راک کے ڈھیر میں تبدیل جبکہ2گھروں کو جزوی نقصان پہنچا لاکھوں کا نقصان متاثرین کا حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق کوزہ آوارئی میں بجلی شارٹ سرکٹ کیوجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں میاں گل ولد محمد ظاہر کا3کمروں پر مشتمل گھر جبکہ محمد فاروق اور اسکے بھائی کے گھر کو بھی جزوی نقصان پہنچا جس کیوجہ سے لاکھوں روپوں کا قیمتی سامان اور طلائی زیوارت جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی متاثرین نے حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب لوگ ہے جبکہ زندگی بھر کی کمائی آگ کی نظر ہوگئی لہٰذا حکومت وقت ہمارے ساتھ مالی امداد کریں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر