بنوں میں تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قابضین کیخلاف آپریشن

بنوں میں تجاوزات اور سرکاری اراضی پر قابضین کیخلاف آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بنوں(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تجاوزات اور غیر قانونی سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف اپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے بھرت(آکرہ) میں موجود آثار قدیمہ ڈیپارٹمنٹ کے زمین پر تعمیر کئے گئے غیر قانونی گھروں کی مسماری اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے گیراج خالی کرانے سے آغاز کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر نے میڈیا کے نمائندوں کیساتھ بات چیت کے دوران کیاانہوں نے تجاوزات ہٹانے کیلئے اور غیر قانونی طور پر سرکاری زمینوں پر قبضے کے خلاف اپریشن میں بنوں کے عوام ، سول سوسائٹی اور تاجر برادری سے تعاون کی اپیل کی اور آنے والے دنوں میں جہاں بھی سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے اور تجاوزات ہونگے کو ہٹانے کا اعلان کیا انہوں نے بھرت (آکرہ ) کے عوام کی تعریف کی کہ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کیا اور خود ہی ضلعی انتظامیہ کیساتھ ملکر آثار قدیمہ کے سرکاری زمینوں پر تعمیر شدہ گھروں کو گرایا ۔