بنوں میں ڈپٹی کمشنر کا مختلف بازاروں کا اچانک دورہ

بنوں میں ڈپٹی کمشنر کا مختلف بازاروں کا اچانک دورہ

بنوں(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بنوں کی خصوصی ہدایت پر اے اے سی عید نواز خان نے محکمہ فوڈ اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گودام وسیم شاہ اور یوسف خان سسٹنٹ فوڈ کنٹرولر ہیڈ کواٹر بنوں کے ہمراہ مختلف بازاروں کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے مختلف ہوٹلوں،چائے کی دکانوں اور مچھلی فروشوں سمیت خشک میوہ جات کی دکانوں پر اشیائے خوردونوش کی چیکنگ کی اس موقع پر انہوں نے دکانداروں کس سختی سے ہدایت کی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور ناپ تول میں کمی سے گریز کریں کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اور ناپ تول میں کمی کرنے والے اللہ کے بھی دشمن ہیں اور مخلوق کے بھی دشمن ہیں انہوں نے دکانداروں کو تلقین کی کہ اگر انہوں نے صفائی بہتر نہ کی اور ناپ تول میں کمی سے گریز نہ کیا تو انہیں بھاری جرمانہ کیا جائیگا اور جیل بھی بھیجا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر