متعین اہداف میں شعبہ صحت لپر خاص توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں:مظفر سید ایڈووکیٹ

متعین اہداف میں شعبہ صحت لپر خاص توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں:مظفر سید ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے میں متعین کردہ اہداف میں شعبہ صحت پر خاص توجہ مرکوز کی ہوئی ہے یہی وجہ ہے کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے شہریوں کو خطرناک امراض کی مفت علاج فراہم کرنے کے لئے ایک مفید منصوبہ شروع کیا ہے جو ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے ۔ صحت کے شعبے میں سرکاری طبی اداروں کے ساتھ ساتھ نجی فلاحی اداروں کا خاص کردار ہے اور اس کی زندہ مثال الخدمت فاؤنڈیشن ہے جو ملک بھر میں اپنے طبی ہسپتالوں کے ذریعے عوام اور خصوصی طور پر غریب طبقے کو بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز الخدمت ہسپتال تیمرگرہ کے دورے کے موقع پر ہسپتال انتظامیہ اوردیگر عملے سے اظہار خیال کے دوران کیا ۔ اس موقع پر ہسپتال میں فرائض سرانجام دینے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس عملہ بھی موجود تھا ۔ صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف حصول کا معائنہ کیا اور وہاں پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔ مظفر سید ایڈوکیٹ نے اس موقع پر ہسپتال میں معیاری سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مریضوں کو 24گھنٹے طبی سہولیات فراہم کرنے پر الخدمت ہسپتال تیمرگرہ کی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی کو سراہا ۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کو ہدایت کی اپنے فرائض پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائیں کیونکہ یہ مقدس کام نہ صرف عوامی خدمت ہے بلکہ عبادت خداوندی بھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الخدمات فاؤنڈیشن ملک بھر میں مختلف نوعیت کی فلاحی سرگرمیوں میں اپنی خدمات فراہم کر رہا ہے اور دکھی انسانیت کو اپنی ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے ۔