تورڈھیر میں سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ آپریشن ،60 مشکوک گرفتار

تورڈھیر میں سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ آپریشن ،60 مشکوک گرفتار

تورڈھیر (نمائندہ خصوصی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صوابی سہیل خالد کی قیادت میں علاقہ گدون میں سرچ اپریشن کیا گیا، سرچ اپریشن ڈی ایس پی سرکل ٹوپی اعجاز آبازئی کی نگرانی میں ایس ایچ اوز اورضلع بھر کے بھاری پولیس نفری آر آر ایف سکواڈ،سنیفر ڈاگ ،ایلیٹ فورس،سی ٹی ڈی ،بی ڈی ایس،سپیشل برانچ اوردیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شامل تھے ،سرچ اپریشن کے دوران محتلف علاقوں ملک آباد ،مینئی ، سوگندے، اجمیر دحشت پہاڑوں و د یگر حساس نواحی علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی جس میں 60 مشکوک افراد اورجرائم پیشہ کو پناہ دینے اور مالی معاونت کرنے پر ایک کوگرفتار کر لیا گیا، 3 مجرمان اشتہاری اور2منشیات فروش بھی گرفتار کرلیے گئے ، جبکہ2پستول وکارتوس سمیت 6کلو چرس برامد کر لیا گیا ،مشکوک گرفتار شدہ افراد سے پوچھ کچھ شروع۔ جبکہ شدت پسندوں کی60گھروں کاسرچ بذریعہ لیڈی کنسٹبلز کی گئی ،300 افراد کی کریمنل ریکارڈ بذیعہ crvsسسٹم چیک کی گئی اور250گاڑیوں کی ویریفیکشن بذریعہ vvsسسٹم چیک کی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر