کھوکھلے نعروں پر یقین نہیں رکھتے عملی اقدامات اولین ترجیح ہے ،ملک احسان اللہ
بنوں(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل ناظم بنوں انجینئر ملک احسان اللہ خان نے کہا ہے کہ جے یو آئی جھوٹے نعروں کی سیاست نہیں کرتی بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے بنوں شہر کی ترقی کیلئے وفاقی وزیر اکرم خان دانی نے 98کروڑ روپے بیوٹی فیکشن فنڈز کے تحت منظور کئے ہیں جس سے بازار احمد خان روڈ،منڈان تھانہ تا ہوید روڈ،ککی روڈ،کوٹکہ خٹکان روڈ اور بنوں سٹی کی تمام سڑکوں کی از سر نو تعمیر ہوگی جبکہ دیگر مختلف منصوبے بھی شامل ہیں جس کے ٹینڈر ہوچکے ہیں اور عنقریب کام شروع ہوگا میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی بات چیت کرتے وہئے انہوں نے مذید کہا کہ 30نومبر کو سپورٹس کمپلیکس بنوں میں سیرت المصطفیٰ کانفرنس سے قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن ،وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور صوبائی امیر گل نصیب خان سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کریں گے اور اس کانفرنس میں پی کے73سے سب سے زیادہ تعداد میں کارکن ہماری قیادت میں شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ ہم نے پی کے73ہی نہیں بلکہ پورے ضلع بنوں میں دعوتی مہم تیز کردی ہے اور کانفرنس کے دن ثابت کردیں گے کہ ہزاروں کی تعداد میں پی کے73سے کارکن آئیں گے پی کے73کے گھر گھر جے یو آئی کے جھنڈے لگادیئے گئے ہیں اور اشتہاری بینرز بھی جگہ جگہ لگائے جارہے ہیں جبکہ سپورٹس کمپلیکس کے چاروں اطراف بھی خیر مقدمی بینرز اور جھنڈے لگائے جائیں گے انہوں نے مذید کہا کہ انشاء اللہ آنے والا دور ایک مرتبہ پھر جے یو آئی کا ہوگا کیونکہ اس وقت ملکی سیاست میں مولانا فضل الرحمن اور وفاقی وزیر اکرم خان درانی وک کلیدی اہمیت حاصل ہے اور ملکی سیاست دونوں کے بغیر ادھوری ہے کیونکہ قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن تمام امت مسلمہ کی ترجمانی کررہے ہیں۔