حکمران اپنی غلطیاں چھپانے کیلئے عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں، میاں مقصود احمد

حکمران اپنی غلطیاں چھپانے کیلئے عوام کو بیوقوف بنارہے ہیں، میاں مقصود احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ ملک میں اسموگ کاسلسلہ ختم ہوچکا ہے مگر اس کے باوجود لوڈشیڈنگ کاغیر اعلانیہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔حکمران پہلے کہہ رہے تھے کہ اسموگ کی وجہ سے بجلی کی بندش میں اضافہ ہوا ہے مگر اب ان کے جھوٹ کا پول کھل گیا (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )
ہے۔حکمران اپنی ناکامیوں کوچھپانے کے لیے مختلف حیلوں بہانوں سے عوام الناس کو بے وقوف بنارہے ہیں۔قوم ان کی تمام چالوں کو پہچان چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ موسم تبدیل ہونے کے باوجود ملک میں دس سے بارہ گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ سے ثابت ہوگیا کہ حکمران ڈنگ ٹپاؤپالیسیوں کے سواکچھ نہیں کررہے ۔بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے صنعتیں بند اور مزدور بے روزگاری کاشکار ہیں۔ملکی سرمایہ دار بیرون ملک کا رخ کررہے ہیں جبکہ بیرونی سرمایہ دار پاکستان کو درپیش مسائل کے باعث پاکستان آنے کی بجائے دوسرے ممالک میں اپنی سرمایہ کاری کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک سال میں لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرنے والی مسلم لیگ(ن) کی حکومت سواچار سالوں میں بھی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ نہیں کرسکی اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی ریلیف عوام کو فراہم کرسکی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ پی آئی اے،اسٹیل مل،ایف بی آر سمیت تمام ادارے کرپشن کے گڑھ بن چکے ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپٹ عناصرکا خاتمہ کرکے غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کو ریلیف دیاجائے۔