اسحاق فانی کی وائس چانسلر، رجسٹرار ودیگر افراد کیخلاف وزیراعلیٰ کے نام درخواست پر انکوائری شروع، سیکرٹری ایچ ای ڈی نے یونیورسٹی حکام سے ریکارڈ طلب کرلیا
ملتان(خصوصی رپورٹر ) زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر اسحاق فانی نے وائس چانسلر ، رجسٹرار اور دیگر افراد کے خلاف (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )
46صفحات پر مشتمل ایک درخواست وزیر اعلیٰ کا ارسال کی تھی جس پر انکوائری کا حکم دیا گیا تھا جس پر کام شروع ہو گیا ہے اس سلسلے میں سیکرٹری ایچ ای ڈی نے یونیورسٹی حکام سے ریکارڈ اور جواب طلب کرلیا ہے اس سلسلے میں ایک اجلاس بھی لاہو رمیں منعقد ہوا جس میں جائزہ لیاگیا کہ اس کیس کو کس طرح ڈیل کیاجائے ، ذرائع کے مطابق یونیورسٹی حکام نے بھی نے اس سلسلے میں جواب کی تیاری شروع کردی ہے اورمختلف برانچوں سے ریکارڈ اکھٹا کیا جارہا ہے ، اس ریکارڈ میں یونیورسٹیوں کی چھٹیوں کا نوٹفیکشن، کنٹرولر کی تعیناتی کا مراسلہ، رجسٹرار کی تعیناتی کی تاریخ اور مراسلہ ، آر او ، اور دیگرافراد کے بارے میں دستاویزات شامل ہیں۔