نیسلے پاکستان کے تعاون سے فوڈ سیفٹی اینڈ ہارمونائزیشن پرقومی کا نفرنس 22نومبر کو ہوگی
ملتان(جنرل رپورٹر)پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تحت نیسلے پاکستان کے تعاون سے فوڈ سیفٹی اینڈ ہارمونائزیشن پر قومی (بقیہ نمبر28صفحہ7پر )
کانفرنس22نومبر کو ہوگی۔معروف ماہر اویلوا وچیگ بھی کانفرنس میں شرکت کریں گی۔اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے چےئرمین PCSIRڈاکٹر شہزادعالم نے کہا کہ CODEXکے معیار اور ہدایات کے مطابق سائنسی اصولوں پر مبنی فوڈ سیفٹی کا قانون صارفین کی حفاظت کرے گا اور تجارت کو بڑھائے گا پاکستان میں یہ وقت کی ضرورت ہے کہ بہترین بین الاقوامی طریقوں کے مطابق قومی سطح پر یونیفارم فوڈ کے معیار کو ترقی دی جائے۔نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ امور کے سربراہ وقار احمد نے کہا کہ معیار ‘درجہ اور مسابقت میں استحکام کو یقینی بنانے کے لئے کھانے سے متعلق قانون سازی کو ہم آہنگ ہونا چاہئے۔