حکومت جنوبی پنجاب کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ریاض حسین پیرزادہ

حکومت جنوبی پنجاب کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ریاض حسین پیرزادہ

حاصل پور، قائم پور ( نامہ نگار، نمائندہ پاکستان ) موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کے بنیادی مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ گاؤں گاؤں شہر شہر بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار میاں ریاض حسین پیرزادہ نے حاصل پور کے نواحی گاؤں 147مراد میں بجلی کی فراہمی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں ترقیاتی کاموں کے علاوہ بجلی اور سوئی گیس کی فراہمی (بقیہ نمبر30صفحہ7پر )

کے لئے کام جاری ہے۔ دیہاتوں میں کسانوں زمینداروں کو اپنی اجناس شہر میں لیجانے کے لئے رابطہ سٹرکوں کی تعمیر پینے کا صاف پانی کے لئے واٹر فلٹر پلانٹ قائم کرنے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے ریسکیو 1122سوئی گیس کی فراہمی ون وے روڑ حاصل پور تا بہاول پور کی تعمیر کے علاوہ دیگر حلقوں پر کام جاری ہے۔ بعد ازاں انہوں نے بلدیہ حاصل پور میں چئیر مینوں وائس چیئرمینوں کونسلروں اور تاجروں کے صدر سے ملاقات کی ایم پی اے محمد افضل گل نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلی ٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کرنے پر پوری توجہ دے رہی ہے۔ہر یونین کونسل میں ترقیاتی کاموں کے لئے 25,25لاکھ روپے کی گرانٹ دی جارہی ہے۔ ہمارے گروپ نے برادری ازم علاقائی تعصبات سے بالا تر ہوکر عوام کی خدمت کی ہے۔ اس موقع پر چئیر مین محمد اشفاق رامے ، انجمن تاجران کے صدر ملک عبدالحمید ناصر احمد جٹ ،میاں رزاق رتھ ، چودھری لیاقت ،حاجی اسلام دین خلجی صدر پریس کلب زولقرنین شاہد جٹ ، ودیگر کونسلر موجود تھے ۔ علاوہ ازیں میاں ریاض حسین پیرزادہ وفاقی وزیر نے نے سیٹھ غلام فرید پنوار کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو رکرتے ہوئے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی الیکشن میں پیرزادہ گروپ عوام کی طاقت سے بھرپور کامیابی حاصل کریگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائم پور ، خیرپور ٹامیوالی کو جلد سوئی گیس فراہمی کو منصوبہ شروع کرینگے جس کے لیے وزیر اعظم پاکستان سے خصوصی گرانٹ کا اعلان کرواؤنگا۔ بعدازیں میاں ریاض حسین پیرزادہ جمال پور حاجی ارشاد حسین انجم کی رہائش گاہ پر گئے اور اُن سے علاقائی مسائل کے متعلق گفتگو کی اس موقع پر میاں کرم دین بھٹی، مہر عبدالقادر، شفقت عباس ڈھڈی، ذوالفقار علی شاہ، چوہدری عابد ندیم، فیاض احمد مونڈ، راؤ اللہ رکھا، محمد امیر خاں جوئیہ، امتیاز احمد وٹو، سعید احمد بھٹی وائس چیئرمین،ڈاکٹر غضنفر عباس اسدی، چوہدری محبوب احمد بھی موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر