امریکہ پاکستان کے دینی و قومی معاملات میں دخل اندازی بند کرے، حافظ عاکف سعید

امریکہ پاکستان کے دینی و قومی معاملات میں دخل اندازی بند کرے، حافظ عاکف سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) تنظیم اسلامی پاکستان کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہاہے کہ امریکہ پاکستان کے دینی اور قومی معاملات میں دخل اندازی بند کرے۔ ا اُنہوں نے حاکمانہ انداز میں (بقیہ نمبر26صفحہ7پر )
پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان توہین رسالت کے قانون کو ختم کرے اور قادیانیوں کو دوسرے مسلمانوں جیسے حقوق دے اور عام مجرموں کو سزائے موت دینے سے گریز کرے۔ امیر تنظیم نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے غم میں دبلا ہونے کی بجائے اپنے اطوار درست کرے اور ریاستی دہشت گردی کا ارتکاب کرنے اور مسلمان ممالک میں خون کی ہولی کھیلنے سے باز رہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے ختم نبوت کے حوالے سے منسوخ کردہ تمام شقیں کو بحال کرنے میں اگرچہ دیر کی ہے بہرحال دیرآید درست آید کے مصداق ہم حکومت کے اس فیصلے کی تحسین کرتے ہیں۔ اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکہ کے ایسے مطالبات پر خاموشی اختیار کرنے کی بجائے اُسے منہ توڑ جواب دیا جائے کہ وہ اپنے کام سے کام رکھے۔
عاکف سعید