علامہ محمد احمد لدھیانوی کے بڑے بھائی حاجی حفیظ اللہ انتقال کرگئے، نماز جنازہ میں اہم مذہبی شخصیات نے شرکت کی
ملتان (سٹی رپورٹر)اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ ، قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی کے بڑے بھائی حاجی حفیظ اللہ گزشتہ (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )
روز کمالیہ میں انتقال کر گئے ،نمازہ جنازہ قائد اہلسنت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے پڑھائی ،نمازہ جنازہ میں علامہ مولانا اللہ وسایا ، مولانا اورنگزیب فاروقی ، ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں ، نواب سرفراز سیال ، مولانا عبدالغفور جھنگوی سمیت جھنگ کے مقامی سیاستدانوں اور اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں سمیت کمالیہ اور ضلع ٹوبہ کے انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ، اس موقع پر امیر جمیعت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الر احمان ، دفاع پاکستان کونسل کے چیر مین مولانا سمیع الحق ، جماعت اسلامی کے امیر محترم سراج الحق، مولانا یوسف شاہ ، وفاق المدارس کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری حنیف جالندھری ، مولانا طاہر محمود اشرفی ، مولانا اشرف طاہر ،سید پریل شاہ ،جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل ،صاحبزادہ پیر فیاض الحسن سلطانی ،ڈپٹی چیر مین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، دارالعلوم تعلیم القرآن کے مہتمم مولانا اشرف علی ،مولانا عبدالروئف فاروقی ، مولانا عبدالخالق رحمانی ، جماعت اسلامی کے رہنماء لیاقت بلوچ، مولانا آصف معاویہ سیال ،مولانا سلطان محمود ضیاء ، مولانا الیاس چنیوٹی ایم پی اے ، صابزادہ سعید الرشید عباسی ، انجینئر اشفاق احمد ، مولانا ایلاس بالا کو ٹی ، خالد جھنگوی ،ملک منیر ، سابق چیرمین بلدیہ حاجی منیر و دیگرسیاسی و مذہبی رہنماؤں نے علامہ محمد احمد لدھیانوی سے ان کے بھائی کی وفات پر دلی طور ان سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔