دھرنے والوں کیخلاف طاقت کسی نئے سانحہ کو جنم دے سکتی ہے، میاں سہیل احمد

دھرنے والوں کیخلاف طاقت کسی نئے سانحہ کو جنم دے سکتی ہے، میاں سہیل احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)جماعۃ الدعوۃ ضلع ملتان کے مسؤل میاں سہیل احمد نے کہا ہے کہ دھرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
کسی نئے سانحے کو جنم دے سکتا ہے،حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالے۔عقیدہ ختم نبو ت پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو رب نے رسوا کر دیا۔حکومتی عناصر ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کر کے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنا چاہتے تھے لیکن عدالتوں نے ان کی تمام سازشیں ناکام بنا دی ہیں۔اب امریکہ دوبارہ ناموس رسالت کے قانون میں تبدیلی کا کہہ رہا ہے اسے ہمارے ملکی معاملات میں دخل اندازی کا کوئی حق نہیں۔قادیانیوں کو اسمبلی میں متفقہ طور پر کافر قرار دیاگیا ہے۔ پاکستان نظریہ کی بنیاد پر بنا اسی نظریئے پر قائم رہے گا اور نظریئے کو چھیڑنے والے رسوا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاداب کالونی میں کارکنان کی تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں سہیل احمد کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے حوالہ سے آئین میں ترمیم کرنے والوں کو قوم کے سامنے پیش کیا جائے اور سخت سزا دی جائے۔حکمران بیرونی طاقتوں کو خوش کرنے کی بجائے قوم کے جذبا ت کی ترجمانی کریں۔
میاں سہیل احمد