ضلع کچہری کی منتقلی کیخلاف وکلاء کی 5ویں روز بھی ہڑتال
ملتان (خبر نگار خصوصی) وکلاء کوسہولیات دئیے بناء ضلع کچہری کی منتقلی کے خلاف وکلاء کی جانب سے گزشتہ پا نچو یں روز بھی ہڑتال کی گئی جبکہ عدالتوں میں مقدمات کی سماعت کی گئی اور(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
زیرحراست ملزموں کو بھی پیش کیاگیاہے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس میں بھی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث سائلوں کی مشکلات بھی برقرار ۔تفصیل کے مطابق وکلاء کوچیمبر،بارروم ،لائبریری اورمسجد کی تعمیر کر کے دئیے بغیرضلع کچہری کی نیو جوڈیشل کمپلیکس میں منتقلی کے خلاف وکلاء نے گزشتہ روز بھی ہڑتال کی گئی اورمکمل دن عدالتوں میں پیش نہ ہونے کا اعلان کیا گیاتاہم وکلاء کی بڑی تعداد ہڑتال کے باوجودعدالتوں میں پیش ہوتے رہے نیز گزشتہ روزبڑی تعدادمیں وکلاء مقدمات کی سماعت کے لئے جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہونے کے بعدواپس ضلع کچہری آگئے جبکہ کئی وکلاء سارادن موجودرہے اس ضمن میں بارعہدیداروں کا کہنا ہے کہ نیوجوڈیشل کمپلیکس میں منتقلی کے خلاف وکلاء کے تحفظات دور نہیں کئے گئے اس لئے فی الحال مکمل ہڑتال جاری رہے گی۔ جبکہ جوڈیشل کمپلیکس میں بھی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث سائلوں کی مشکلات بھی برقرار ۔
وکلا ہڑتال