ایکسپورٹرز نے کھاد مزید ایک لاکھ ٹن برآمد کرنے کیلئے تاریخ میں توسیع کرنے کا مطالبہ کردیا
ملتان(جنرل رپورٹر)کھاد کی وافر مقدار کے باعث ایکسپورٹرز نے مزید ایک لاکھ ٹن برآمد کرنے کا مطالبہ کردیا ذرائع کے مطابق کھاد کی وافر مقدار میں پیداوار کے باعث (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے فروری2017سے اس کی برآمدات کا فیصلہ کیا تھاجس کے بعد سے اب تک لگ بھگ5لاکھ ٹن کھاد برآمدکی جاسکی ہے،ایکسپوٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مزید ایک لاکھ ٹن کھاد برآمد کرنے کیلئے تاریخ میں توسیع کرے ، ایک لاکھ ٹن کھاد کی برآمدات سے2کروڑ35لاکھ ٹن مزید زرمبادلہ حاصل ہوگا۔