26نومبر کو پاکستان عوامی راج پارٹی کا کوٹ ادو میں جلسہ ، جمشید دستی خطاب کرینگے
مظفرگڑھ (نامہ نگار )ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان عوامی راج سردار ظفر اقبال خان گرمانی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام 26نومبر بروز اتوار 2بجے (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
دن سپورٹس گراؤنڈ کوٹ اد ومیں جلسہ عام کا انعقاد ہو گا جس سے مزدور رہنما ،چیئر مین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی سمیت پاکستان عوامی راج کی مرکزی و مقامی قیادت خطاب کرے گی ۔دریں اثناء مر کزی جوائنٹ سیکرٹری محمد خان مروت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو جلسے کے سیکورٹی کے انتظامات کے لیے مراسلہ بھجوا دیا ہے ۔