نواز شریف اینڈ کمپنی ملک یا قوم نہیں اپنی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے: یوسف رضا گیلانی

نواز شریف اینڈ کمپنی ملک یا قوم نہیں اپنی بقاء کی جنگ لڑرہی ہے: یوسف رضا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(نیوز رپورٹر )سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اب نواز شریف کے ساتھ کوئی این آر او نہیں ہو گا نواز شریف (بقیہ نمبر29صفحہ7پر )
اینڈکمپنی اب ملک یا قوم کی نہیں بلکہ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلزپارٹی ملتان شہر صوبائی حلقہ 194کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت صدر صوبائی حلقہ 194طارق کھوکھر نے کی یوسف رضا گیلانی سمیت خواجہ رضوان عالم ،ملک نسیم حسین لابر،عثمان بھٹی،ملک ابوبکر اعوان،راؤ ساجد علی،میاں محمد عظیم سعید،چوہدری محمد یاسین،سید عارف شاہ مہمان خصوصی تھے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نواز شریف اداروں کی تذلیل کر کے اپنے آپ کو قوم کے سامنے سرخرو کرنا چاہتے ہیں نواز شریف وہ سیاستدان ہے جو خود اپنا اور جمہوریت کا دشمن ثابت ہوا ہے نواز شریف اور اس کے اقتدار کے حواریوں نے پارلیمنٹ کو کمزور کیا ہے پیپلز پارٹی آج بھی ملک وقوم اور جمہوریت کے خلاف ہونے والی ہر سازش کا مقابلہ کر رہی ہے انہوں نے کہا شہید بے نظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار بھٹو کی پارٹی کے وارث بلاول بھٹو قوم کی امید کی کرن ہیں 15دسمبر کو قلعہ کہنہ پر تاریخی خطاب کریں گے خواجہ رضوان عالم نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اب گالم گلوچ کی سیاست نہیں چلے گی ۔ محبت رواداری کی سیاست کو بلاول نے فروغ دیا تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے ساتھ ابن الوقت اور فصلی بٹیروں کا ٹولہ کھڑا ہے۔ پارٹی تبدیل کرنے سے چہرہ اور کردار تبدیل نہیں ہو سکتا پوری قوم ایسے لٹیروں سے چھٹکا را چاہتی ہے بلاول بھٹو کا 15دسمبر کا جلسہ لٹیرے اور چور سیاست دانوں کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہو گا سابق ایم پی اے عثمان بھٹی اور طارق محمود کھو کھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوامی مسائل حل کرنے کی بھرپور قوت رکھتی ہے ملک میں بڑھتے ہوئے اندرونی اور بیرونی خطرات کا پیپلزپارٹی کی قیادت ہی مقابلہ کر سکتی ہے 15دسمبر کو پارٹی کارکنان ملتان کو لاڑکانہ ثا بت کر یں گے ۔ کنونشن میں پارٹی عہدیداروں کارکنوں اور معزیزین حلقہ 194کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کے عوام آج بھی پی پی کے ساتھ ہے۔ علاوہ ازیں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری ،شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سمیت تمام پارٹی قیادت جیالے کارکنوں کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے اور اپنے کارکنوں کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑ سکتے ان خیا لات کااظہا ر انہوں نے پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما و سابق یوسی ناظم معظم کامران خان بابر کے والد عبداللہ خان بابر ایڈووکیٹ کی وفات پر اپنے اظہار تعزیت کے بیان میں کیا ۔ جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر و سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود ،سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب خواجہ رضوان عالم،ڈویثرنل جنرل سیکرٹری و سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی ،ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل،سٹی صدر ملک نسیم حسین لابر،ضلعی جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی خان،سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی خان بلوچ،ضلعی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن رئیس الدین قریشی،سٹی سینئر نائب صدر ملک ابوبکر اعوان،سٹی نائب صدور مشتاق حسین بلوچ،عمران انصاری ایڈووکیٹ،شریف خان جمند،ساجد بلوچ،صوبائی حلقہ 197کے صدر حاجی مظہر نواز، سینئر نائب صدر حاجی اشرف بھٹی،نائب صدور سید فرحان ظفر گیلانی،سید عالم زیدی،صبغت اللہ فاروقی،حاجی اکرم انصاری،شوکت علی انصاری،قسور حیدری،سیکرٹری انفارمیشن 197ملک عمران جاوید سمرا،ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن شفق روہیلہ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری میاں غضر قریشی،فنانس سیکرٹری تنویر اعوان،سیکرٹری ریکارڈ ملک فیاض کمبوہ نے اپنے مشترکہ بیان میں پارٹی رہنما و سابق ناظم معظم کامران خان بابر کے والد عبداللہ خان بابر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحو م کی مغفرت و بخشش اور بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے۔