مسلم لیگ ن آج ایبٹ آباد میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی،سابق وزیراعظم نوازشریف مری روانہ ہوگئے

مسلم لیگ ن آج ایبٹ آباد میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی،سابق وزیراعظم ...
مسلم لیگ ن آج ایبٹ آباد میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی،سابق وزیراعظم نوازشریف مری روانہ ہوگئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن )آج ایبٹ آباد میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی،سابق وزیراعظم نوازشریف پنجاب ہاﺅس اسلام آباد سے مری کیلئے روانہ ہو گئے،جہاں وہ اپنی رہائشگاہ پر کچھ دیر قیام کے بعد ایبٹ آباد کیلئے روانہ ہوں گئے،اسلام آباد ایئر پورٹ پر سابق وزیراعظم سے پختونخوا ملی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد پہنچے،جہاں میئر اسلام آباد نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،سابق وزیراعظم کو سخت سکیورٹی میں قافلے کے ہمراہ پنجاب ہاﺅس اسلام آباد پہنچایا گیا ،مسلم لیگ ن کے قائد کچھ دیر قیام کے بعد مری کیلئے روانہ ہو گئے جہاں سے وہ ایبٹ آباد روانہ ہو گئے،کالج گراﺅنڈ میں مسلم لیگ ن کے جلسے کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے،جلسہ گاہ میں ہزاروں کرسیاں اور پارٹی قیادت کے بینرز اور فلیکس آویزاں کر دیئے گئے ،جلسے سے سابق وزیراعظم نوازشریف خطاب کریں گے اور جلسہ گاہ میں سکیورٹی کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔دہشتگردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کا پہلا اجلاس 26نومبر کو ریاض میں ہو گا

مزید : قومی /اہم خبریں