کالا شاہ کاکو سمیت مختلف شہروں میں حادثات میں 7 افراد جاں بحق،11 زخمی

کالا شاہ کاکو سمیت مختلف شہروں میں حادثات میں 7 افراد جاں بحق،11 زخمی
کالا شاہ کاکو سمیت مختلف شہروں میں حادثات میں 7 افراد جاں بحق،11 زخمی

  

کالا شاہ کاکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)کالا شاہ کاکو،گوجرانوالہ اور ملتان میں ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور11زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق کالاشاہ کاکو میں جی ٹی روڈپر 3 گاڑیاں سڑک پر کھڑے کنٹینر سے ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق ہونے والوں میں2 خواتین،ایک لڑکا اور ایک بچہ شامل ہے،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ادھر گوجرانوالہ میں تیز رفتار وین کی رکشا کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ،جبکہ ملتان میں شیرشاہ ٹول پلازہ پر ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے جن کو نشترہسپتال منتقل کر دیا گیا ،زخمیوں میں3 افرادکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:۔دھرنا مظاہرین سے مذاکرات جاری ہیں ،امید ہے کہ بات چیت سے معاملات طے کرلیںگے:احسن اقبال

مزید : شیخوپورہ /اہم خبریں