’’ یہ چیز دیکھنے والوں کو دولت ملتی ہے ‘ایک ایسی بات جو خواب میں نظر آئے تو انسان عجیب محسوس کرتا ہے مگر اسکی تعبیر بڑی سہانی ہوتی ہے
لاہور(نظام الدولہ)خواب میں انسانی فضلہ دیکھ کر انساں کے محسوسات پر کراہت اثر کرتی ہے اور وہ سوال کرتا ہے کہ وہ کتنا گندہ کام کررہا تھا۔پیسہ دولت فضلہ ہی تو ہے ۔خواب میں جب کوئی انسانی فضلہ دیکھ لے تو اسکا مطلب ہے اسکو دولت ملنے والی ہے لیکن جب انسان خود اجابت کرتا نظر آئے پیچش کی کیفیت میں مبتلا ہو اور دیکھے کہ جابجا پیچش کررہا ہے تو اسکی تعبیر بتاتی ہے کہ ایسا انسان اصراف کرے گا یعنی اس کا پیسہ غیر متوقع کاموں پر ضائع ہوگا۔اگر دیکھے کہ اونچی عمارتوں پر جاتا ہے اور وہاں اسے انسانی فضلے کے ڈھیر نظر آتے ہیں تو اسکی تعبیر کے مطابق ایسا انسان اپنی صلاحیتوں سے دوسروں کے کاروبار چمکاتا ہے اور اسکے عوض اسکو معاوضہ بہت کم ملتا ہے۔گویا دوسروں کے ادارے قائم کرنے کے جتن کرتا رہتا ہے۔