جب زہریلا جانور کاٹ لے تو فوراً وہ علاج کریں جو اللہ کے پیارے نبیﷺ کرتے تھے

Nov 19, 2017 | 11:33 AM

زہریلا کیڑا مکوڑا یا کوئی جانور کاٹ لے تو اسکا طبی علاج فوراً کرنا چاہئے تاہم اسکے ساتھ اسکا روحانی علاج بھی کیا جاسکتا ہے۔جب کوئی دوا موجود نہ ہوتو فوراً کاٹی ہوئی جگہ پر وضو کے بعد سورہ فاتحہ کا دم کرنا چاہئے۔ بخاری شریف میں اس علاج کا ذکرموجود ہے ۔ نیز سورہ الکافرون اور معوذ تین پڑھ کر دم کرنا چاہئے۔ طبرانی میں بیان کیا گیا ہے کہ سرکار دوجہاں ﷺ نے بچھو کے کاٹنے پر اس جگہ کو نمک ملے پانی سے دھویا اور سورہ الکافرون اور معوذ تین پڑھ کر اس وقت تک دم فرماتے رہے جب تک آرام نہیں آگیا تھا۔
۔۔۔
پیر ابو نعمان رضوی سیفی فی سبیل للہ روحانی رہ نمائی کرتے اور دینی علوم کی تدریس کرتے ہیں ۔ان سے اس ای میل پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔peerabunauman@gmail.com

مزیدخبریں