عمران خان جعلی خان ہیں،آئندہ الیکشن میں کے پی کے میں بھی حکومت نہیں بنا سکیں گے،ناصر حسین شاہ

عمران خان جعلی خان ہیں،آئندہ الیکشن میں کے پی کے میں بھی حکومت نہیں بنا سکیں ...
عمران خان جعلی خان ہیں،آئندہ الیکشن میں کے پی کے میں بھی حکومت نہیں بنا سکیں گے،ناصر حسین شاہ

  

سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سب جانتے ہیں عمران خان جعلی خان ہیں اور وہ جعلی باتیں کر رہے ہیں،اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کے پی کے میں بھی حکومت نہیں بناسکے گی،2018کاالیکشن پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہناتھا کہ ن لیگ کواپنی سوچ سے بہت نقصان پہنچ رہاہے،وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو ہٹانے میں حرج ہی کیاہے،انہوں نے کہا کہ مردم شماری پرابتداسے ہی تحفظات تھے،کراچی جیسے بڑے شہر کی آبادی اس طرح سامنے لائی جائیگی،اعتراض توہوگا،ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کی ایم کیوایم رہنماؤں سے ملاقات نجی تھی،ڈاکٹرعاصم کی پیپلزپارٹی کےلئے بہت خدمات ہیں ۔

مزید پڑھیں:۔وزیراعلیٰ شہبازشریف ویژن کے حامی شخص،جو اقدامات کرنا جانتے ہیں،سابق امریکی قونصل جنرل

مزید : سکھر