’اظہار رائے کی آزادی اور سیکولرازم ان پاکستان‘ کے موضوع پر بارسلونا میں سیمینار کا انعقاد
بارسلونا(غفور احمد قریشی ) پاکستانی ورکرز یونین کے زیر اہتمام پاکستان میں "اظہار رائے کی آزادی اور سیکولرازم "کے موضوع پر بارسلونا میں سیمینار کا انعقاد ہوا،جس میں مہمان خصوصی معروف شاعر اور نقاد عاطف توقیر تھے- سی سی او او ہال میں ہونے والے اس پروگرام میں مختلف مکاتب فکر کے سپانش اور پاکستانی لوگوں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی نے موضوع کے مطابق کھل کر گفتگو کی ،بعد ازاں سوال و جواب میں شرکاء نے کچھ پہلوں پر مہمان گرامی کے خیالات سے نفی بھی کی - تقریب میں سیکرٹری امیگریشن کاتالونیا اوریئل آموروس، پاکستانی ورکرز یونین کے صدر جاوید قریشی، نقاش جاوید،معروف ادبی شخصیت افضال احمد، سماجی شخصیت سفیان یونس، شہزاد احمد،ڈاکٹر قمر، ڈاکٹر انعام حسین،ارشد ساحل سمیت پاکستانی اور سپانش مہمانوں نے کافی تعداد میں شرکت کی-