سعودی عرب میں غیرملکیوں کیلئے ایک لاکھ 61 ہزار ملازمتوں کی کمی

سعودی عرب میں غیرملکیوں کیلئے ایک لاکھ 61 ہزار ملازمتوں کی کمی
سعودی عرب میں غیرملکیوں کیلئے ایک لاکھ 61 ہزار ملازمتوں کی کمی

  


ریاض (ویب ڈیسک) غیرملکی کارکنوں کیلئے سعودی عرب میں گزشتہ تین ماہ میں ملازمتوں میں ایک لاکھ 61 ہزار کی کمی واقع ہو گئی ہے۔ سعودی عرب کے اخبار مکہ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم غیرملکی ورکرز کے خاندانوں پر فیس عائد ہونے کے بعد اکثر خاندان اپنے زیرکفالت افراد کو واپس وطن بھیج رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اخبار کے مطابق مقامی سعودی باشندوں کو 28900 ملازمتیں ملی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اب سعودی عرب کے نوجوانوں کو ملازمتیں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔

مزید : عرب دنیا