وزیرخزانہ کے استعفے کی کہانی میں نیا موڑ، دراصل اسحق ڈار نے وعدہ معاف گواہ بننے کی دھمکی دے دی: ڈاکٹر شاہد مسعود
اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کو فون کرکے واضح کیا کہ اگر میرے استعفے کی کہانی ڈالی گئی تو میں جہاز پکڑ کر پاکستان آجاﺅں گا اور پھر سے وعدہ معاف گواہ بن جاﺅں گاکیونکہ میں کوئی طارق فاطمی نہیں,اس دھمکی کے بعد اسحاق ڈار کے استعفے کے معاملے پر پھڈا ہو گیا شاہد خاقان کہہ رہے ہیں اسحاق ڈاراستعفی دے دیں لیکن نواز شریف نے کہہ دیا ایسا نہیں ہو گا، وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔
ڈاکٹرشاہد مسعود نے بتایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اپنی مرضی سے وزیر اعظم ہاﺅس میں ایک چپڑاسی بھی نہیں رکھ سکتے ، سارادن اسحاق ڈار کے استعفے کی خبریں چلتی رہیں اور یہ وزیر اعظم ہاﺅس چلاتا رہا۔ نواز شریف آج ایبٹ آباد میں تقریب میں پھر اینٹوں سے اینٹیں بجانے اور مجھے کیوں نکالا کی بات کریں گے۔یہ بڑا سوال ہے کہ تحریک لبیک یا رسول اللہ کی بات حکومت کیوں نہیں سن رہی۔
روزنامہ خبریں کے مطابق پروگرام کے دوران ٹیلی فونک گفتگو میں علامہ خادم حسین نے بتا یا کہ اگرزاہد حامد ختم نبوت بل کے معاملے میں زاہد حامد مجرم نہیں تو بتائیں تو پھر کون ہے ان کا نام بتائیں ہم اصل مجرم تک پہنچ کر رہیں گے ،اگر زاہد حامد مجرم ہیں تواستعفی دیں لیکن زاہد حامد قربانی کا بکرا بننے کو تیار نہیں۔ پیر گولڑہ شریف کی طرف سے اعلان ہوا ہے کہ اگر حکومت مرزئیوں کا ساتھ دینا چاہتی ہے تو ہم ان کو سیدھا کرنا بھی جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب سڑکیں بنتی ہیں تو تب بھی تولوگ متبال راستہ اختیار کرتے ہیں ہم بھی لوگوں سے کہہ رہے ہیں متبادل راستہ اختیار کریں۔