اے ٹی ایمز کے ذریعے کروڑوں کا فراڈ کرنیوالے 3ہیکرز گرفتار

اے ٹی ایمز کے ذریعے کروڑوں کا فراڈ کرنیوالے 3ہیکرز گرفتار
اے ٹی ایمز کے ذریعے کروڑوں کا فراڈ کرنیوالے 3ہیکرز گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان(ویب ڈیسک) اے ٹی ایمز ہیک کرکے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنیوالے 3ملزم گرفتار کر کے درجنوں اے ٹی ایم کارڈز، لیپ ٹاپ، کمپیوٹر ڈیوائسز ،ایل سی ڈیز ودیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویڑن پولیس نے گزشتہ روز شاہنواز کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں نجی بینکوں کی اے ٹی ایمز کو ہیک کرکے کروڑوں روپے مالیت کے فراڈ میں ملوث تین ملزموں عاشق، آصف اور احمد کو گرفتارکیا گیا، مکان سے پولیس نے بھاری تعداد میں اے ٹی ایم کارڈز ،لیپ ٹاپ، کمپیوٹر ڈیوائسز،ایل سی ڈیز اور وارداتوں میں چھینا گیا سامان بھی برآمد کرلیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردیں، ملزموں سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

مزید :

رحیم یارخان -