جج،جرنیل ہر3 اور لیڈر50سال بعدپیداہوتاہے :کیپٹن(ر)صفدر
اوگی(ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈصفدرنے کہاہے کہ نوازشریف نااہل نہیں بلکہ قوم کے محسن لیڈرہیں , نااہل وہ لوگ ہیں جنہوں نے نوازشریف کونااہل قراردیا، جج اورجرنیل ہرتین سال بعدپیداہوسکتے ہیں لیکن لیڈرپچاس سالوں بعدپیداہوتے ہیں۔پھلڑہ کے مقام پرتناول گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح پرجلسہ سے خطاب میں انکاکہناتھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ آج آزمائش کاوقت ہے ،لیکن نوازشریف،انکا خاندان اورجانثارساتھی جرا¿ت کیساتھ میدان میں کھڑے ہیں،یہودوہنودکے ایجنڈا پرکام کرکے پاکستان کی ترقی کاراستہ روکنے والے کچھ بھی کرلیں مگرقوم نوازشریف کیساتھ ہے۔