پنجاب پولیس 100ایم فور بندوقیں خریدے گی، غیرملکی کمپنی کوٹھیکہ دیدیا
لا ہور (ویب ڈیسک)پنجاب پولیس نے ایم فور بندوقوں کی خریداری کے لئے ایک غیر ملکی کمپنی کو ٹھیکہ دے دیا۔پنجاب پولیس کروڑوں روپے کی لاگت سے 100 عدد ایم فور بندوقیں خریدے گی۔ ایک بندوق کی قیمت 4 لاکھ روپے ہے جبکہ پنجاب پولیس نے 5 ہزار ایس ایم جی بندوقیں خریدنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ، ان بندوقوں میں سے 2 ہزار بندوقیں سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے حوالے کی جائیں گی جبکہ خریدی جانے والی 100 ایم فور بندوقیں پنجاب سپیشل فورس کے حوالے کی جائیں گی جنہیں سکیورٹی آپریشنز کے لئے استعمال میں لایا جائے گا، ایم فور بندوقوں کے بارے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ بندوقیں دنیا بھر کی افواج کے زیر استعمال ہیں۔